Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پورا کولکتہ چاہتا ہے پاکستان اور بھارت سیمی فائنل کھیلیں‘

Now Reading:

’پورا کولکتہ چاہتا ہے پاکستان اور بھارت سیمی فائنل کھیلیں‘
پاک بھارت

صدر ویسٹ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سنہاسیش گنگولی کولکتہ میں پاک بھارت سیمی فائنل کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سارو گنگولی کے بھائی  اور ویسٹ بنگال کرکٹ  کے صدر سنہاسیش گنگولی  نے کولکتہ میں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا کولکتہ چاہتا ہے پاکستان سیمی فائنل میں آئے اور اس کا بھارت  کے ساتھ ایڈن گارڈنز میں مقابلہ ہو۔

سنہاسیش گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے میں بطور ایسوسی ایشن صدر پورے شہر کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ٹیم کے ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں اور   پاکستان ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی  کے لیے دعاگو ہیں۔

سنہاسیش گنگولی نے کہا کہ  پاک بھارت میچ کی میزبانی کسی بھی ایسوسی ایشن اور شہر کا خواب ہوتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اگر مگر کا شکار ہیں ۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کے خلاف لازمی فتح درکار ہےجبکہ نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف شکست یا واش آؤٹ پاکستان کے حق میں ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ ٹیم سری لنکا کو شکست دے دے تو پاکستان کو انگلینڈ کو بھاری مارجن سے ہراکر اپنا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر کرنا ہوگا۔

افغانستان ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور اس کا مقابلہ جنوبی افریقا سے  ہوگا تاہم افغان ٹیم  کے منفی نیٹ  رن ریٹ  کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کو زیادہ  خطرہ نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جارح مزاج قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
ہاکی نیشنزکپ؛ فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست
ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی
ٹرانس جینڈر کرکٹر کا بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ
مشفق الرحیم کی ریکارڈ ساز اننگز، گلکرسٹ اور یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر