
ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کا سامنا
ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کو آج پہلے سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کا سامنا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں آج میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔
بھارتی ٹیم گروپ مرحلے کے تمام 9 میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ 5 میچز میں فتح حاصل کرسکی۔
نیوزی لینڈ کو پاکستان، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں جس میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News