باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ بارش کے باعث روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے۔ ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔
A few covers being removed over the bowlers' run ups. Hopefully good news coming soon pic.twitter.com/yaqfpitByI
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 26, 2023
بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

