Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان سے محتاط رہیں گے، حسن علی

Now Reading:

عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان سے محتاط رہیں گے، حسن علی
حسن علی

عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان سے محتاط رہیں گے، حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، گراؤنڈ میں ان کے سامنےکوئی اسٹریٹجی ڈسکس نہیں کریں گے۔

حسن علی نے کہا کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بتاتے رہے ہیں۔ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ٹف رہتا ہے۔ اضافی باؤنس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین  بولر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹ کے خطرناک  بولر ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول  ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبر ن میں  اور  تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2024  سے سڈنی میں  کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق بڑا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کیخلاف آسان فتح
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے دی
آئرلینڈ اور امریکا کا میچ منسوخ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر
22ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
برائن لارا پاکستان کی بجائے امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواہشمند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر