آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے آئی سی سی کی پابندیوں پر منفرد احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت میں جوتے پر کوئی نعرہ لکھنے اور بلے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے پابند کردیا گیا تھا۔
عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بازو پر کالی پٹی باندھی تو آئی سی سی نے انہیں چارج کردیا اور ایسا کرنے سے روک دیا۔
اب عثمان خواجہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ایک منفرد اقدام کے ساتھ میدان میں اترے۔
انہوں نے جوتوں پر فلسطین کی حمایت والے نعروں اور بلے باز فاختہ کے نشان پر پابندی کے بعد جوتوں پر اپنی دونوں بیٹیوں (عائشہ اور عالیہ) کے نام لکھے ہوئے تھے۔
Usman Khawaja has the names of his children on his shoes today #AUSvPAK pic.twitter.com/g7Aadc2g18
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 26, 2023
واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز بھی عثمان خواجہ کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News