آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم مزید تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، انگلینڈ کے جو روٹ اور آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ بالترتیب بدستور پہلی سے تیسری پوزیشن پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تین درجے ترقی سے چوتھی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور پاکستان کے بابر اعظم ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، انگلینڈ کے ہیری بروک ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔
بھارت کے ویرات کوہلی چار درجے ترقی سے دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوکر نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈچار درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔
Moves into the ICC Player Rankings top 10 for Virat Kohli, Marco Jansen and Mitchell Santner 👀
More 👉 https://t.co/DouuaUqWLf pic.twitter.com/TosNEMao8n
— ICC (@ICC) January 4, 2024
بولنگ کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، بھارت کے رویندرا جدیجا اور جسپریت بمراہ بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News