آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، سری لنکا کے دلشان مدھوشنکا، جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزے اور بھارت کے یشسوی جیسوال ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں آسٹریلیا کی فوبے لچفیلڈ، بنگلادیش کی معروفہ اختر، انگلینڈ کی لورین بیل اور اسکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News