Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا
بابر اعظم

بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  37 رنز کی اننگز کھیل کر  بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے  سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑا۔ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے بطور کپتان 67 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس اننگ میں بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں  33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ جانیئے
کرکٹ میں سیاست آگئی ہے، سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس
پی ایس ایل، پاکستان کرکٹ کے تاج میں ایک زیور ہے، محسن نقوی
دوسرا ٹی 20 معرکہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے مات دے دی
میرے پاس ٹائم نہیں، سنگاکارا کا کوچنگ کی آفر پر بھارت کو جواب
ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے امریکیوں سے اُمیدیں لگا لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر