بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے پر بنگلادیش ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔
بنگلادیش کی ٹیم 14 اگست کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلادیش کی ٹیم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News