پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث بغیر ٹاس کے ہی منسوخ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں ترقیاتی کاموں کے باعث راولپنڈی منتقل کیا جانے والا میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کل ہی کردیا تھا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں شریک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ میر حمزہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
شان مسعود(کپتان) ، سعود شکیل(نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
بنگلادیش اسکواڈ:
نجم الحسن شنتو(کپتان) ، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مومن الحق، تیج الاسلام، لٹن داس، شادمان اسلام، مہدی حسن میراز، ذاکر حسن، نعیم حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News