بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہیتھروسنگا کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہیتھروسنگا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے، یہ سب ٹیم ایفرٹ کا نتیجہ ہے۔
چندیکا ہیتھروسنگا نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔پاکستان ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے، اس طرح کی مضبوط ٹیم کے خلاف جیت ہمیشہ مورال بلند کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں پچ بہت اچھی تھی۔ ہمارے گیند بازوں کو دوسرے اور تیسرے اسپیل میں وکٹ سے کافی مدد ملی۔
بنگلادیش ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا پلان تھا کہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News