لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی عہدیداروں اور کھلاڑیوں کےاخراجات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقامی شہری فیصل وحید نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کےاخراجات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، پاکستان ٹیم کرکٹ میں نئی آنے والے امریکن ٹیم سے بھی ہار گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں، کرکٹ ٹیم کی شکست سے عوام کو سخت مایوسی کا سامناکرنا پڑا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کرکٹ ٹیم کے بیرون ملک ہونے والے اخراجات، تمام کھلاڑیوں اور پی سی بی عہدیداروں کی تنخواہیں اور مراعات کی تفصیلات طلب کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News