Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نئے ریکارڈز قائم کردیے

Now Reading:

آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نئے ریکارڈز قائم کردیے
آسٹریلیا

آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نئے ریکارڈز قائم کردیے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیے۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈنبرا میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاور پلے  میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ  توڑ ڈالا۔

آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 155 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے بلے بازی شروع کی تو تیسری ہی گیند پر پہلی وکٹ صفر پر ہی گر گئی۔

تاہم ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے جارحانہ کھیلتے ہوئے  پاور پلے کے 6 اوورز میں 113 رنز بناڈالے۔یہ کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاوور پلے میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔

اس دوران ٹریوس ہیڈ نے صرف 22 گیندوں پر 12 چوکے اور 4 چھکے لگاکر 73 رنز اسکور کیے  جبکہ مچل مارش نے 11 گیندوں پر5 چوکے اور 3 چھکے لگاکر 39رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

ٹریوس ہیڈ  مجموعی طور پر 25گیندوں پر 80رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین( 17 گیندوں پر) نصف سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے 155رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 9.4  اوورز میں حاصل کرکے 150 یا اس سے زائد رنز کا ہدف سب سے کم گیندوں پر پورا کرکے  بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ انگلش بلے بازوں کی کارکردگی کے معترف
ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم، جوروٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں
سابق کرکٹرز کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
جو روٹ نے سابق انگلش کپتان ایلسٹئر کک کا ریکارڈ توڑ دیا
دورہ آسٹریلیا؛ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی شائق نے بڑا منصوبہ بنالیا
شہروز کاشف دنیا کی تمام بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر