پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ میں کراچی کا نہیں ہوں لیکن یہیں بڑا ہوا ہوں، کراچی کی اونر شپ ہمیں لینی ہے۔
کراچی پریمئر لیگ کے چیئرمین معین بن زاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کراچی پریمئر لیگ آگے جائے تو ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا ۔
یونس خان نے کہا کہ میرے پاس بہت سارے پلان ہیں، اسپانسر شپ کی بھی ضرورت ہے۔ ہم یہ سوچ لیں کے ہمیں اچھی سوچ کے ساتھ جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پریمیئر لیگ یکم سے سولہ نومبر تک انعقاد ہو گا۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ہوں گی اور اکتیس میچز کھیلے جائیں گے۔اگر آپ کا ساتھ ہوا تو کراچی پریمئر لیگ ہر سال ہوگی ۔
یونس خان نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کراچی کے لیے کچھ کروں۔ اس ٹورنامنٹ سے کلب کرکٹ کے کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے ۔پریمئیر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے سب ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News