پاکستان اور انگلینڈ کے مابین شیڈول ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تصدیق کی ملتان اور راولپنڈی ہی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کے ترجمان محمد رفیع اللہ نے تصدیق کی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) ملتان اور راولپنڈی میں سیریز منعقد کرنے پر مطمئن ہیں۔
اس سےقبل یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اسٹیڈیمز میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموں کے سبب ٹیسٹ سیریز یو اے ای یا سری لنکا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News