Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی، بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

Now Reading:

پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی، بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش
پنڈی ٹیسٹ

پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی، بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش  کے خلاف ٹیسٹ سیریز  میں وائٹ واش ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے 185 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مشفق الرحیم22   اور  شکیب الحسن 21  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ذاکر حسن40، کپتان نجم الحسن شنتو 38 ، مومن الحق 34 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور سلمان علی آغا  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹرز بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام ہوگئے تھے۔ پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی  اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا تھا۔

Advertisement

سلمان علی آغا 47 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔ محمد رضوان 43، کپتان شان مسعود 28 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے تھے۔

بابر اعظم 11، میر حمزہ 4، عبداللہ شفیق 3، سعود شکیل اور ابرار احمد 2،2 جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ  بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

صائم ایوب 58، کپتان شان مسعود 57 اور سلمان علی آغا 54 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز  نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ ناہید رانا اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

جواب میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ لٹن داس نے 138 اور مہدی حسن میراز نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا  نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان ٹیم بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز  میں وائٹ واش ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل بنگلادیشی ٹیم ویسٹ انڈیز کو (دو مرتبہ) وائٹ واش کرچکی ہے۔

یہ 1887 کے بعد پہلا موقع ہے  جب کوئی ٹیم  اپنی پہلی اننگز میں 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیسٹ میچ جیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ انگلش بلے بازوں کی کارکردگی کے معترف
ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم، جوروٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں
سابق کرکٹرز کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
جو روٹ نے سابق انگلش کپتان ایلسٹئر کک کا ریکارڈ توڑ دیا
دورہ آسٹریلیا؛ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی شائق نے بڑا منصوبہ بنالیا
شہروز کاشف دنیا کی تمام بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر