Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی

Now Reading:

امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی
محسن نقوی

امید ہے سب مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر امید ہیں کہ سب    مل کر چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی کرکٹ کی تاریخ  کے پہلے چیمپئنز کپ ایونٹ کے آغاز سے قبل   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔

محسن نقوی  نے چیمپئنز کپ کی پانچوں ٹیموں کے مینٹورز مصباح الحق، شعیب ملک، وقار یونس، سرفراز احمد اور ثقلین مشتاق  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیمپئنز کپ کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مینٹورز نے چیمپئنز کپ کو ڈومیسٹک  کرکٹ کے لئے اہم ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے اقبال اسٹیڈیم کی  پچز اور گراؤنڈ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے پچز اور گراؤنڈ کا معیار بہتر بنانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لئے یکساں مواقع دئیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے موقع پر ہی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو ہدایات دیں کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ورزش کے لئے بہترین جم کی سہولت فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جنہیں پرفارمنس پر آگے آنے کا موقع دیں گے۔  اس سے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے تینوں فارمیٹ کے لئے بیک اپ کھلاڑی تیار ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز کپ کو پاکستان کا برانڈ بنانا ہے ،اس ضمن میں مینٹورز پر بہت ذمہ داری ہے۔   امید ہے کہ آپ سب مل کر چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں گے۔

ایڈوائزر بلال افضل، پی سی بی کےڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر پی ایس ایل، سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ  5 ٹیموں  کے درمیان کھیلے جانے والے چیمپئنز کپ  کے آغاز میں  صرف 3 روز باقی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے، شان مسعود
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان آج دبئی میں بھارت سے ٹکرائے گا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا
فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا
انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر