
ہانگ کانگ کے بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کردی
ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر آیوش شکلا نے منگولیا کے خلاف 4 اوورز میڈن کرا کے یہ کارنامہ انجام دیا۔
انہوں نے اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میں بغیر کوئی رن دیے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں 24 گیندوں پر مشتمل اسپیل میں ایک بھی رن نہ دینے والوں میں کینیڈا کے سعد بن ظفر اور کیوی بولر لوکی فرگوسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News