پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ہے جن میں کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہی لیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے سبب پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا۔بخار کے باعث پہلے ٹیسٹ میں مکمل شرکت نہ کرسکنے والے اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News