پاکستان ٹیم کو مسلسل 6 ناکامیوں کے بعد بالآخر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل ہوگئی۔
ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز 36 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا اور 144 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
کپتان بین اسٹوکس 37، برائیڈن کارس 27، اولی پوپ 22، جو روٹ18، ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، زیک کرولی 3، جیک لیچ ایک جبکہ بین ڈکٹ اور شعیب بشیر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم 221 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا تھا۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23، صائم ایوب 22، ساجد خان 22، کپتان شان مسعود 11، عبداللہ شفیق 4 جبکہ عامر جمال اور جیک لیچ ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، برائیڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 75 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہےتھے۔جو روٹ 34، اولی پوپ 29، زیک کرولی 27، جیمی اسمتھ 21 ،شعیب بشیر9، ہیری بروک 9، میتھیو پوٹس 6، برائیڈن کارس 4، کپتان بین اسٹوکس ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری کی مدد سے 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ صائم ایوب 77 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہےتھے۔
محمد رضوان 41، عامر جمال 37، نعمان علی 32، سلمان آغا 31، عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3 اور ساجد خان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ زاہد محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ تیسرا اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News