بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستانی حکومت نے سخت مؤقف اپنا لیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی ہٹ دھرمی اور پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے کئی آپشنز پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔یا پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرےگا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں ہو گا۔ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کو آنے میں کیا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری -مارچ کے دوران دفاعی چیمپئن ملک پاکستان میں کھیلی جانی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News