Advertisement
Advertisement
Advertisement

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو، چیئرمین پی سی بی کا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

Now Reading:

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو، چیئرمین پی سی بی کا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
چیئرمین پی سی بی

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو، چیئرمین پی سی بی کا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم  کی تعمیر نو کے کام پر ہونے والی پیش  رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور  تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد،ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی  بی محسن نقوی نشستوں کے لئے تعمیرکردہ آخری  اسٹرکچر پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا۔ محسن نقوی نے آخری نشستوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کی۔

محسن نقوی  پویلین کے فلورز پر بھی گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  10 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا  تھا۔ الحمد اللہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے۔ پورا سٹیڈیم سٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے۔ نئے اسٹیڈیم میں تقریبا 34 ہزار شائقین کے  میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔

خیال رہے کہ  قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام نے  مزید اسپیڈ پکڑ لی ہے۔ صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔

مین بلڈنگ کا گرے اسٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے اسٹرکچر 90 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔ انکلوژرز کے تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل ہوگئے۔

نشستوں کے لیے اسٹرکچر کی تعمیر  اور خندق کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آئرلینڈ سے شکست
جرسی پر پاکستان کے نام کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک پیغام
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اُٹھادیا
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی آفیشلز کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر