Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیسن گلیسپی نے اچانک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

جیسن گلیسپی نے اچانک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی
جیسن گلیسپی

جیسن گلیسپی نے اچانک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اچانک کوچنگ سے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

آسٹریلین میڈیا کو  دیے گئے ایک انٹریو میں جیسن گلیسپی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹم نیلسن کو ان کے اسسٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ حیران کن تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان کے ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ  ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا، نیلسن کے معاملے کے بعد لگا کہ میرا کام اب مشکل ہوگیا ہے، ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ رکھنے نے مجھے ایسا سوچنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستان کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، میرا کام صرف میچ کی صبح کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا رہ گیا تھا۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی ان سے سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی جبکہ بابر اعظم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا۔

Advertisement

جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت سب سے رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کوچ کو اسکواڈ کے بارے میں علم ہو لیکن ان سب چیزوں کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر