قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے۔
ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف اپنے سسر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔
انہوں نے یہ کارنامہ 74ویں میچ میں انجام دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حارث رؤف کے پاس ہے۔ انہوں نے 75 اننگز میں 110 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
دوسرے نمبر پر شاداب خان ہیں جنہوں نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News