انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو درست فیصلہ ثابت ہوا۔
7 کے مجموعی اسکور پر دونوں پاکستانی اوپنرز (شاہزیب خان اور عثمان خان) بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد ریاض اللہ (28) اور کپتان سعد بیگ(18) نے 42 رنز کی شراکت کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
پاکستان کی پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے فرحان یوسف سب سے زیادہ 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین نے 4، معروف مرزا نے 2 جبکہ الفہد اور دیباشیش دیبا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے ہدف باآسانی 23ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان عزیز الحکیم 61 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا، عبدالسبحان اور نوید احمد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News