پاکستان کی میزبانی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کی الجھی گتھی سلجھنے لگی۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائن پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
بھارت نےپاکستان کی 3 سال تک بھارت میں نہ کھیلنے کی شرط مان لی ہے جس کے بعد اب پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی ۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 3 سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اجلاس س 7 دسمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News