ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔
گروپ میچ میں 1-5 سے خفت اٹھانے والی چینی ٹیم اس مرتبہ جم کر کھیلی اور مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
میچ برابر ہونے کے باعث فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں چینی ٹیم 0-2 سے فاتح رہی۔
اس فتح کے ساتھ ہی چین نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News