
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں خاندانی تنازع پر خنجر کے وار سے تین خواتین قتل جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ بول نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں خاندانی تنازع نے خوفناک رخ اختیار کر لیا۔ ایک شخص نے خنجر کے وار سے تین خواتین کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔







