
عالمی عدالت کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تاریخی فیصلہ متوقع
بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی پہلی قانونی رائے دینے والی ہے، جسے بین الاقوامی قانون میں ایک تاریخی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ مقدمہ جنوبی بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک وانوآتو اور دیگر ممالک کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ دنیا کے ممالک پر ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کی کیا قانونی







