
پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا،







