
نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی
بھارت میں نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے جامع مسجد دہلی میں مورتیوں کی باقیات دفن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سروے کی درخواست جمع کروادی۔ انتہا پسند تنظیم ’ہندوسینا‘نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی جامع مسجد کی تعمیر جودھپور اور اودھے پور کے مندر گرانے کے بعد کی گئی۔وہاں موجود







