
پنجاب حکومت کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لیے بڑا اقدام
پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی گئی، اور ہدایت دی کہ طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔







