
کراچی، مین ہول میں گرنے والا بچہ دس گھنٹے بعد بھی نہ مل سکا، عوام مشتعل
کراچی : گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ دس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مل نہیں سکا۔ کھلے مین ہول میں گرنے والے تین سالہ بچے کے واقعے نے شہر بھر میں غم اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رات بھر کوششوں کے باوجود کمسن ابراہیم کو تلاش نہیں کیا جاسکا، جس کے بعد عوام







