
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیس کی مؤثر پیروی کے لیے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اس تعیناتی کی منظوری چیئرمین نیب نے







