موبائل فون کی دنیا میں خاطر خواہ حصہ رکھنی والی موٹرولا کمپنی اپنا تاریخ ساز فون’ریزر‘ ایک بار پھر اسمارٹ فون کی شکل میں مارکیٹ میں لانچ کررہی ہے، ماضی میں یہ فون گیم چینجر ثابت ہوا تھا۔
موٹرولا ریزر ایک فولڈنگ فون تھا اورکلر ڈسپلے میں تھا ، اس فون نے سیل کے ریکارڈ قائم کردیے تھے اور ایک عرصے تک صارفین اس کے عشق میں مبتلا رہے تھے۔
صارفین کی اسی جذباتی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹرولا نے اس ماڈل کو دوبارہ سے لانچ کیا ہے لیکن اب کی بار یہ ایک اسمارٹ فون کے طور پر سامنے آیا ہے جو کہ 6.2 انچ کی ٹچ ایل سی ڈی کا حامل ہے۔ یہ چوڑائی میں پرانے ماڈل سے بڑا ہے اور ماضی کی طرح اس ورژن میں بھی باہر ایک چھوٹی ایل سی ڈی موجود ہے۔
یہ موبائل سیٹ بہت ساری خوبیوں کا مالک ہے اورکافی مہنگا موبائل ہے،اسے عام آدمی آسانی سے نہیں خرید سکتا ہے،حیرت انگیز طور پر اس کی قیمت 1500 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار بنتے ہیں۔ اور اسے ابتدائی طور پر 26 دسمبر سے امریکہ میں فروخت کیا جائے گا۔ 2020 کے دوران موٹورولا ریزر کو دیگر مارکیٹوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق ریزر سمارٹ فون کی آمد سے اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا جہاں اب ایپل اور سام سنگ کی اجارہ داری قائم ہے۔ یاد رہے کہ ایپل آئی فون اور سام سنگ کی آمد کے بعد مارکیٹ میں موٹرولاکا شیئر تقریباً ختم ہوگیا تھا۔ سنہ 2007 میں یہ تقریباً 21 فیصد تھا اور اب صرف دو فیصد تک محدود رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News