Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک سے گوگل فوٹوز پر تصویریں منتقل کرنا ہوا آسان

Now Reading:

فیس بک سے گوگل فوٹوز پر تصویریں منتقل کرنا ہوا آسان
فیس بک

فیس بک نے اپنے صارفین کو ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کنٹرول دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک کارآمد ٹول متعارف کرایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس کی جانب سے متعارف کردہ ٹول کی مدد سے صارفین اپنے ڈیٹا یا میڈیا فائلز کو دیگر سروسز میں منتقل کرسکیں گے۔اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی فیس بک پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کسی اور آن لائن سروس جیسے گوگل فوٹوز پر بھی منتقل کرسکیں گے۔

دنیا کی نمبر ون سوشل میڈیا کمپنی نے گوگل فوٹوز سے ہی اس ٹول کا آغاز کیا ہے اور یہ گوگل، مائیکرو سافٹ، ٹویٹر اور فیس بک کے درمیان طے پانے والے ڈیٹا ٹرانسفر پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان سروسز کے درمیان اطلاعات کی منتقلی کو آسان تر بنانا ہے۔

Advertisement

خواتین فیس بک پرکیسےمحفوظ رہیں؟

یہ نیا اوپن سورس پروجیکٹ ڈیٹا ٹرانسفر پروجیکٹ، صارفین کو ان تمام پلیٹ فارمز کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا آسان اور باسہولت آپشن فراہم کرے گا۔اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوا تو صارفین کا ڈیٹا ایک سے دوسری سروس میں بغیر ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کیے منتقل ہوسکے گا۔

کمپنی نے فی الحال یہ ٹول تجرباتی طور پر آئرلینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے اور 2020 کی دوسری سہ ماہی تک یہ دنیا بھر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یہ ٹول فیس بک سیٹنگز میں یور فیس بک انفارمیشن میں موجود ہوگا اور یہ تمام ڈیٹا انکرپٹڈ ہوگا۔

 آپ کو ڈیٹا منتقل کرنے سے پہلے اپنے پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ فیس بک کی ذیلی کپمنی انسٹاگرام نے بھی گزشتہ سال اس طرح کا ٹول متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ صارفین کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیٹا الگ  الگ اپ لوڈ کرنا ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اوراس کے حل کے لیے ماضی میں بھی سماجی رابطے کو ویب سائٹس کی جانب سے کئی کوششیں کی جاچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر