Advertisement

یوٹیوب پر دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد

یوٹیوب

ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے  دھمکی آمیز مواد  شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہراسگی کے متعلق اپنی پالیسیوں کو وسعت دیتے ہوئے نسل، جنس یا جنسی رجحانات کی وجہ سے بدنیتی پر مبنی توہین اوردھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یوٹیوب کے ٹرسٹ اور سیفٹی شعبہ کے عالمی سربراہ میٹ ہالپرین نے غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیں گے جو کسی کی نسل ، صنفی اظہار ، یا جنسی رجحان جیسے معاملات پر کسی کی بدنیتی سے توہین کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون نجی افراد سے لے کر یوٹیوب کے تخلیق کاروں، عوامی عہدیداروں تک سب پر لاگو ہوگا۔

میٹ ہالپرین کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب پہلے ہی واضح خطرات پر مبنی وڈیوز اور دیگر مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کرچکا ہے، لیکن اب پوشیدہ خطرات  پر  مبنی ویڈیوز پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوٹیوب ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ مانی جاتی ہے۔ اس کی بنیاد فروری 2005 میں پے پال کے چاڈ ہرلے،اسٹیو چین اور جاوید کریم نامی  تین سابق ملازمین نے رکھی تھی۔

بعد ازاں گوگل نے نومبر 2006 میں  یوٹیوب کو 1.6 بلین میں خرید لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version