واٹس ایپ کے صارفین ہو جائیں ہوشیار
واٹس ایپ کے صارفین اب ہو جائیں ہوشیار کیونکہ وائرس کی وجہ سے صارفین کوبہت پریشانی اُٹھانا پڑ سکتی ہے ، گروپ چیٹ کو مسائل سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں کچھ ایسے وائرس آنے کی اطلاعات مل رہی ہیں جن کی مدد سےواٹس ایپ صارفین کی گروپ چیٹ اور ایپ دونوں کو تباہ کیا جسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں سامنے آنے والا وائرس واٹس ایپ گروپ چیٹ اور گروپ کے ممبران کے موبائل میں موجود ایپ کو ختم کرسکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی فرم چیک پوائنٹ کے تحقیق کاروں نے اس وائرس کا پتہ لگالیا ہے۔
سائبر سیکیورٹی فرم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی گروپ ممبران کوئی تباہ کن پیغام وائرس بھیج دے تو اس سے گروپ ممبران کی مکمل چیٹ ہسٹری تباہ ہوجائے گی یعنی ختم ہو جائے گی۔
یاد رہے اس وائرس سے تمام تر لوگوں کو یہ مشکل ہو گی کے انہیں لازمی طور پر ایپ دوبارہ انسٹال کرنا ہوگا لیکن پھر بھی چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل کرنے قاصر ہوں گے۔
سائبر سیکیورٹی فرم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس خطرے سے واٹس ایپ انتطامیہ کو بروقت آگاہ کیا گیا ہے۔
سائبر سیکیورٹی فرم کے سربراہ نے کہا کہ یہ وائرس اس لیے ہے تاکہ اس سے لوگوں کو گروپ چیٹ سے روکا جائے۔
واضح رہے مقامی اداروں کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ سب سے پہلے رواں برس اگست 2019 میں دریافت ہوا تھا۔
اس سے قبل’’واٹس ایپ‘‘ نے ایک بار پھر سے ازخود ختم ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی تھی۔
تاہم یہ سہولت ابھی صرف اس کے نئے بیٹا ورژن ہی میں دستیاب ہے جسے ’’گوگل پلے بیٹا پروگرام‘‘ سے رجسٹرڈ صارفین ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
