Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیاکی سب سےچھوٹی اڑنےوالی کارتیار

Now Reading:

دنیاکی سب سےچھوٹی اڑنےوالی کارتیار

جاپانی کمپنی نےدنیاکےسب سےچھوٹی اڑنے والی کاربنانےکادعویٰ کیا ہے  ۔

 جاپانی میڈیاکےمطابق اسکائی ڈرائیونامی  جاپانی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی اڑنے والی  کاربنانےکا دعوی کیاہےثبوت کے طورپر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سال موسمِ گرما میں عوام کےسامنے گاڑی پیش کی جائے گی اور پرواز کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ناگویا کے شہر کے باہر کمپنی کے تحقیقی فلائٹ کے مرکز میں دن رات اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔

جاپان کے ذرائع  ابلاغ   کے مطابق اس کی فروخت کے لیے بکنگ 2023 سے شروع ہوجائے گی اور 2026 سے خریداروں تک آرڈر کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہوگا۔ اس وقت فلائٹ ٹیسٹ میں انسانوں کو بٹھا کریا پھر ریموٹ کنٹرول سے آزمائش کی جارہی ہے۔

Advertisement

کمپنی  کےمطابق اس کی تیاری میں کلیدی کردار ٹویوٹا کمپنی کے سابقہ انجینئرز  کا ہے جس نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔

 اپنی جسامت کی بنا پراسے دنیا کی سب سے چھوٹی اڑن کارقرار دیا جاسکتا ہے۔ 2017 میں ٹویوٹا کمپنی نے تحقیق کے لیے اسکائی ڈرائیو کمپنی کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی تھی۔

اسکائی ڈرائیو نے مزید حقائق بتانے سے انکار کرتے ہوئے بعض تصاویر ایک ویڈیو ہی جاری کی ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام آزمائشی مراحل انتہائی کامیابی سے جاری ہیں۔ کار کے اولین ماڈل کی اونچائی پانچ فٹ، لمبائی اور چوڑائی دونوں ہی 12 فٹ ہے۔

اسکائی ڈرائیوکےمطابق گنجان شہروں مثلاً ٹوکیو اور نیویارک کے لیے یہ ایک بہترین سواری ہوگی اور اسے لوگوں کی مدد اور حادثات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہوگی اور زمین سے قربت پر یہ رفتار بڑھ کر 93 میل فی گھنٹہ ہوجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر