Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونی کمپنی کی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف

Now Reading:

سونی کمپنی کی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف
مشہورموبائل

مشہور موبائل فونزاورالیکٹرونک مصنوعات بنانےوالی کمپنی سونی نے الیکڑک گاڑی متعارف کرادی ۔

مشہور موبائل فونزاوردیگرالیکٹرونک مصنوعات کےحوالےسےسونی کمپنی نے  الیکٹرک گاڑی لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کی۔

سونی کی پہلی کانسیپٹ گاڑی کو ویژن ایس پروگرام کےتحت پیش کیا گیااورفی الحال یہ صارفین کو فروخت کے لیے پیش نہیں کی جارہی۔

سونی نے گاڑی کو کوالکوم سمیت متعدد کمپنیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے،سونی نے کانسیپٹ گاڑی کا نام نہیں بتایامگراس کاکوڈنیم سیفٹی کوکون رکھا گیا ہے ۔

اس میں 33 سنسرز موجود ہیں جن کی بدولت یہ خودکار ڈرائیونگ، 360 رئیلٹی آڈیو ٹیکنالوجی، وائیڈ اسکرین ڈسپلے اور دیگر فیچرز استعمال کرسکتی ہے۔

Advertisement

کمپنی کی جانب سے گاڑی کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اس میں سونی امیجنگ اورسنسنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوا ہے جبکہ اے آئی، ٹیلی کمیونیکشن اور کلاؤڈ  ٹیکنالوجیز کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مشہورموبائل

 کمپنی کے  مطابق  گاڑی کے اندر اور باہر موجود سنسرز میں ہائی ریزولوشن، ایچ ڈی آر کموس امیج سنسرز اور راڈار وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ  گاڑی کےاندراورباہرلوگوں اوراشیاکودیکھ کرشناخت کرنےکےلئےٹائم آف فلائٹ سنسرزبھی اس کاحصہ بنائےگئےہیں ۔

کمپنی کے مطابق اس میں خودکار ڈرائیونگ کا لیول 2 ہے، یعنی اس کا سسٹم ایکسلیٹرنگ، بریکنگ اور اسٹیئرنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرسکتا ہے مگر ڈرائیور کو گاڑی کے ردعمل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔

سونی  کی  الیکٹر ک گاڑی میں 4 نشستیں ہیں جبکہ دو 200 کلوواٹ انجن دیئے ہیں جو اسے 4.8 سیکنڈ میں صفر سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ 149 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اسے چلایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر