Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ گلیکسی ایس 20سیریزکے3نئےموبائل متعارف

Now Reading:

سام سنگ گلیکسی ایس 20سیریزکے3نئےموبائل متعارف
گلیکسی

سام سنگ نےاپنےفلیگ شپ ایس سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئےہیں۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے۔

گلیکسی

گلیکسی ایس 20 ،میں 6.2 انچ کا کواڈ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے ۔ایس 20 کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے  ۔

اس فون میں  بیک پر 3 کیمرے دیئےگئے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور تیسرا 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ایف 2.0 آپریچرکےساتھ ہے۔

Advertisement

 گلیکسی ایس  20 پلس  فون میں 6.7 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ریفریش ریٹ 120 ہرٹز کےساتھ دیاگیا ہے۔

اس  فون  کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کےساتھ، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا شامل ہیں۔ ایس 20 پلس 12 سو ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)  ہے  ۔

 گلیکسی  ایس 20 الٹراسام سنگ میں 6.9 انچ او ایل ای ڈی کواڈ ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش کے ساتھ دیا گیا ہے۔

گلیکسی

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے اور 108 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 3.6 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

Advertisement

گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کاپہلا فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرادیا گیا ہے۔

ایس 20 الٹرا کی قیمت 14 سو ڈالرز (2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

یہ فونز 6 مارچ سے صارفین کے لئے   دستیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر