Advertisement

ریاض سے ابو ظبی کا سفر صرف 48 منٹ میں طے ہوسکے گا

ریاض

سعودی عرب میں مسافروں اور ان کے سامان کی ترسیل کے لیے انتہائی جدید سروس متعارف کرا نے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل  کی جانب سے ’ورجن ہائپر لوپ ون‘ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر بہت کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔

وزارت نقل و حمل  کی جانب سے ’ورجن ہائپر لوپ کمپنی ‘کو سعودی عرب میں مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

وزارت نقل و حمل   کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ٹرانسپورٹ کے جدید سسٹم کو متعارف کرانے اور جدید ٹیکنالوجی لانے کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق سعودی عرب اور ’ورجن ہائپر لوپ ون ‘ کمپنی ہائپر لوپ ٹیکنالوجی اورسائنس کے شعبے میں مشترکہ ریسرچ کریں گے۔

ہائپر لوپ  ٹیکنالوجی کی بدولت ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہوگا جبکہ ریاض اور جدہ کا سفر 46 منٹ، ریاض اور القدیہ کا سفر 5 منٹ اور جدہ سے نیوم کا سفر  صرف 40 منٹ میں طے ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version