Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاسوس ایپ کا نام چینی ایپ ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے

Now Reading:

جاسوس ایپ کا نام چینی ایپ ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے
جاسوس ایپ
Advertisement

گوگل نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مشکوک ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹو ٹاک‘ صارفین کی جاسوسی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپ ٹو ٹاک نہ صرف صارفین کی جاسوسی کرتی بلکہ یہ ایپ فون میں موجود ڈیٹا بھی چرا لیتی ہے۔

اس سے قبل ب ’گوگل‘ نے مذکورہ ایپ کے حوالے سے ایسا ہی انتباہ جاری کرتے ہوئے ایپ کو اسٹور سے ہٹ ادیا تھا۔

بعد ازاں ’ایپل‘ سمیت دیگر ادارے بھی انتباہ جاری کر چکے تھے اور انہوں نے بھی اپنے اسٹورز سے اسے ہٹادیا تھا تاہم ایپ کے مالکان نے پھر سے مذکورہ ایپ کو اسٹورز پر اپ لوڈ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ ’ٹو ٹاک‘ کو دوبارہ اسٹورز پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد ایک بار پھر گوگل نے انتباہ جاری کیا ہے۔

Advertisement

تاہم گوگل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایپ کو ہٹا دیا ہے لیکن پھر بھی اگر گوگل پلے اسٹور پر ایپ نظر آ رہی ہے تو اس کے ساتھ انتباہی پیغام بھی ہوگا جس میں صارفین کو ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر ’ٹو ٹاک‘ کے حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے گزشتہ برس ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹس ہیں کہ اب تک اس ایپ کو یورپ، افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں 10 کروڑ افراد ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹس تھیں کہ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارف کی تصاویر، ویڈیوز، فون نمبرز، پیغامات اور موبائل میں موجود ہر طرح کے ڈیٹا تک ایپ انتظامیہ کو رسائی حاصل ہوجاتی ہے ۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر