Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس،موبائل ورلڈ کانگریس2020 منسوخ

Now Reading:

کوروناوائرس،موبائل ورلڈ کانگریس2020 منسوخ
ایم ڈبلیوسی

کوروناوائرس کی وجہ سےموبائل ورلڈ کانگریس2020 منسوخ  کردی گئی ہے۔

 غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کےمطابق چین کےصوبےووہان سے پھیلنےوالی بیماری کوروناکی وجہ سےدنیاکی سب بڑی نمائش ’’دی موبائل ورلڈ کانگریس‘‘ (ایم ڈیبلیو سی) 2020 منسوخ کر دی گئی ہے  ۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کا نعقاد 24 تا 27 فروری اسپین کےشہربارسلونامیں ہوناتھاجس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی۔

ایم ڈبلیوسی کی انتظامیہ نےکورونا وائرس کےخوف کے باعث تقریب منسوخ کرنےکاباقاعدہ اعلان بھی کیا۔

ایونٹ کی انتظامیہ جی ایس ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محفوظ، صحت مند اور میزبان ملک اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2020 دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ایم ڈبلیوسی کےسربراہ کامزید کہا کہ سفری اور دیگر حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ کانفرنس کرنا اب ناممکن ہے، میزبان ملک میں شرکت کرنے والی شخصیات اور کمپنیاں ہمارے اس فیصلے کو سمجھنے کے ساتھ اس کا احترام بھی کر رہی ہیں۔

جی ایس ایم اے کے سربراہ نے چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایم ڈبلیو سی 2021 کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث متعدد کمپنیوں نے موبائل ورلڈ کانگریس 2020 میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

گزشتہ سال دسمبر سے منظر عام پر آنے والی اس بیماری سے چین  میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے۔ آج بھی جان لیوا وائرس نے مزید 116 افراد کو زندگی سے محروم کردیاہے  ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1488ہوگئی۔جبکہ  وائرس  سے   متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر