Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل سرچ میں چھپا ایک نیا فیچر

Now Reading:

گوگل سرچ میں چھپا ایک نیا فیچر
Advertisement

انٹرنیٹ صارفین کا گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کروڑوں افراد روزانہ گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں  لیکن ان میں سے اکثر اس کے بے شمار فیچرز  کے بارے  میں نہیں جانتے۔

گوگل کے بہت سے فیچرز ایسے ہیں  جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ  میں 28 لاکھ، ہر گھنٹے  میں 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن  میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب سے زائد بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے ۔جس  میں سے  16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔

اسی وجہ سے گوگل کی جانب سے سرچ انجن کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اب گوگل کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا  گیا ہے جو فوری طور پر سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جب آپ کسی موضوع کو سرچ کر رہے ہوں اور رزلٹ پیج میں کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ماؤس استعمال کرکے سرچ ٹیب پر جانے کی بجائے کی بورڈ پر اس سلیش ‘/’ کو کلک کریں۔ ایسا کرنے  سے آپ براہ راست سرچ فیلڈ پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ ٹائپ کرکے اپنے سرچ موضوع کو بہتر بناسکتے ہیں یا کسی اور چیز کو تلاش کرسکتے ہیں۔

درحقیقت آپ سرچ پیج پر کسی بھی بٹن کو کلک کریں گے تو گوگل کی جانب سے ایک پوپ اپ ونڈو میں بتایا جائے گا کہ / کو کلک کرکے سرچ باکس پر پہنچا جاسکتا ہے۔

جب آپ / کو کلک کریں گے تو اوریجنل سرچ انکوائری کے مزید آپشن آپ کے سامنے آجائیں گے۔

درحقیقت سرچ فیلڈ میں عام سرچز سے متعلق سجیشنز (تجاویز) بھی نظر آئیں گی۔

گوگل سرچ کا یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ماؤس یا ٹریک پیڈ کو استعمال کیے بغیر اپنی پسند کی سرچز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق بل گیٹس کی تہلکہ خیز پیشگوئی
واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ؛ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا
دنیا کی 103 زبانوں میں خلائی پیغام اکتوبر میں روانہ کیا جائے گا
اے آئی سے متعلق دنیا کا پہلا قانون پیش کردیا گیا
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید آسان
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کروادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر