Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ کمپنی نے موبائل فونز کے ریٹ میں کمی

Now Reading:

سام سنگ کمپنی نے موبائل فونز کے ریٹ میں کمی

سام سنگ کمپنی کی جانب سے موبائل فونز کے ریٹ میں کمی کردی گئی ہے جبکہ انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں رمضان کے مہینے میں سام سنگ کمپنی کے چند موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 14 اپریل سے 15 مئی تک جاری رہے گی۔

کمپنی نے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 کی قیمت کی 7 ہزار روپے کمی کی ہے اور یہ اب ایک لاکھ 69 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 62 ہزار 999 روپے دستیاب ہوگا جس کے ساتھ مفت بڈز پلس اور اڈاپٹر بھی دیا جائے گا۔

 ایس 21 پلس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 999 روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 84 ہزار 999 روپے جبکہ گلیکسی ایس 21 الٹرا 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے کی بجائے 10 ہزار روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 51 کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 2 ہزار روپے سستا کیا گیا جو 49 ہزار 999 روپے کی بجائے 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے کمی سے 54 ہزار 999 روپے کی جگہ 51 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

گلیکسی اے 31 کو 36 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 499 روپے میں خریدا جاسکے گا جبکہ گلیکسی اے 12 (64 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے اور اے 12 (128 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 02 ایس کا جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 19 ہزار 299 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 23 ہزار 999 روپے کی بجائے 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 02 کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 18 سو روپے کمی کے ساتھ 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 19 ہزار 799 روپے کی بجائے 17 ہزار 500 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر