ویوو نے سستا 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

10th Jun, 2021. 02:52 pm

ویوو کی جانب سے 5 جی والا سستا اسمارٹ فون وائے 53 ایس 5 جی متعارف کرایا گیا ہے۔

ویوو وائے 53 ایس میں 6.58 انچ کا ایف ایچچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے، اس میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے۔

موبائل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک میکرو لینس موجود ہے جو 4 سینٹی میٹر تک فوکس کرسکتا ہے جبکہ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1799 چینی یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی والا فون 1999 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس سے قبل ویوو کی جانب سے مارچ 2017 میں وائے 53 پیش کیا گیا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ 5 جی ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

Adsence 300X250

مزید پڑھیں