62 کروڑ روپے مالیت کی نئی ہائپر کار متعارف

عروبہ خانویب ایڈیٹر

15th Jun, 2021. 04:04 pm
bugatti company new car launched

بوگاٹی کمپنی کی جانب سے 62 کروڑ روپے مالیت کی نئی ہائپر کار متعارف کرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوگاٹی کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ کار کو شیرون سوپر اسپورٹس کار  کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی ذرائع نے بتایا ہے کہ شیرون سوپر اسپورٹس کار میں ائیروڈائنیمکس بہتری لائی گئی ہے جب کہ اس میں آج تک سب سے مضبوط کار انجن بھی انسٹال کیا گیا ہے۔

اس گاڑی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صرف 60 کاریں فروخت کے لیے لائی جائیں گی اور اس کی فروخت 2022 سے شروع ہو گی۔

خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔

Adsence 300X250

مزید پڑھیں