Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون 13 کی سیریز متعارف

Now Reading:

آئی فون 13 کی سیریز متعارف

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 13 کی سیریز کے چاروں فونز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان آئی فونز کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا ہے جبکہ چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔

Advertisement

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

پہلی بار کمپنی کی جانب سے 2 آئی فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔

آئی فون 13:

آئی فون 13 میں کمپنی کا نیا اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے یہ 5 این ایم چپ ہے جو گزشتہ سال کے پراسیسر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز ہے۔

آئی فون 13 میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ جبکہ فون کا دوسرا کیمرا بھی 12 میگا پکسل کا ہے۔

آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

Advertisement

آئی فون 13 منی:

آئی فون 13 کی طرح منی ماڈل میں بھی 5 جی سپورٹ اور اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے جبکہ  آئی فون 13 منی اس سال زیادہ بڑی بیٹری ایک اہم اپ گریڈ ہے۔

اس کا کیمرا سیٹ اپ بھی آئی فون 13 جیسا ہے یعنی بیک پر 12، 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جن میں نیا سنیماٹک موڈ دیا گیا ہے۔

یہ فون 17 ستمبر کو پری آرڈر اور 24 ستمبر سے مارکیت ممیں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13  پرو اور آئی فون 13 پرو میکس:

یہ اس سیریز کے فلیگ شپ فونز ہیں جن یں زیادہ طاقتور اے 15 بائیونک پراسیسر، 3 نئے کیمرے اور پہلے سے بہتر ڈسپلے دیا گیا ہے۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق دونوں فونز میں بالکل نیا 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے ٹیلی فوٹو کیمرے 3 ایکس کی بجائے 6 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت تینوں کیمروں میں فراہم کرتے ہیں۔

تینوں کیمروں میں نائٹ موڈ موجود ہے اور ایک نئے میکرو موڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو 2 سینٹی میٹر چھوٹی اشیا کی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

یہ دونوں فونز 17 ستمبر سے پری آرڈر جبکہ 24 ستمبر سے عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر