Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سستا ترین 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس فون متعارف؛ قیمت اور فیچرز جانیں

Now Reading:

دنیا کا سستا ترین 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس فون متعارف؛ قیمت اور فیچرز جانیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کم وقت میں اپنا نام بنانے والی چینی کمپنی ریئل می کی جانب سے دنیا کے سستے ترین 50 میگا پکسل کو متعارف کرادیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے معتارف کرائے جانے والے اسمارٹ فون کے فیچرز اور قیمت بھی بتائیں گئے ہیں ۔

ریئل می کے 50 میگا پکسل کیمرا فون کو سی 25 وائے کا نام دیا گیا ہے  جس  میں یونی ایس او سی ٹی 610 پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور سی پی یو ہے جس میں تمام کورز 1.8 گیگا ہرٹز کی ہیں۔

فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے اور نوچ ڈسپلے میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے جس میں اے آئی بیوٹی فیچر بھی موجود ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

رئیل می سی 25 وائے میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 163 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر